مریم نواز کے کریڈٹ پر جھوٹ کے سوا کچھ بھی نہیں، بلوچستان کے طلبا کا مسئلہ آپ کے دورے سے ایک ہفتہ پہلے گورنر پنجاب حل کرچکے تھے، شہباز گل کی جوابی کارروائی

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم نواز کے کریڈٹ پر سوائے جھوٹ کے اور کچھ بھی نہیں ہے۔کوئٹہ میں اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے جلسے سے مریم نواز کے خطاب پر ردِعمل دیتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ آپ کا کریڈٹ یہ ہے کہ آپ

صرف سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ کے پاس بچوں کے نام پر سیاست کے سوا بتانے کو کچھ بھی نہیں، صوبائیت جیسی سیاست آپ کو ورثے میں ملی ہے۔شہباز گل نے کہا کہ مریم نواز کو مزارِ قائداعظم محمد علی جناح کی توہین پر پوری قوم سے معافی مانگنی ہوگی۔انہوںنے کہاکہ تین دہائیوں سے ملک پر مسلط رہنے والوں کو حکومت جانے کے بعد ہی عوام یاد آتے ہیں۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ بلوچستان کے طلبا کا مسئلہ آپ کے دورے سے ایک ہفتہ پہلے گورنر پنجاب حل کرچکے تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close