چور کو عزت دو موومنٹ کوئٹہ میں بھی پٹ گئی، کوئٹہ کی جلسی میں جھنڈے زیادہ، بندے کم ہیں، بابر اعوان بھی بول پڑے

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا ہے کہ کوئٹہ کی جلسی میں جھنڈے زیادہ، بندے کم ہیں۔بابراعوان نے یہ بات سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں کہی ۔وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ

اقتدار میں بلوچستان کو نظر انداز کرنے والا مودی کا حاشیہ بردار اور بیانیہ بردار پھر بولا کہ چور کو عزت دو۔بابر اعوان نے کہا کہ چور کو عزت دو موومنٹ کوئٹہ میں بھی پٹ گئی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ اپوزیشن پانچ سال پورے کرے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close