نواز شریف فساد کی جڑ ہے تو مریم نواز ذریعہ ہے، نواز شریف باہر بیٹھ کر مریم نواز کے ذریعے انتشار پھیلا رہا ہے، شیخ رشید کا دعوی

راولپنڈی(این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے الزام عائد کیا ہے کہ اگر نواز شریف فساد کی جڑ ہے تو مریم نواز ذریعہ ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ نواز شریف باہر بیٹھ کر مریم نواز کے ذریعے انتشار پھیلا رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف علاج کا بہانہ کر کے ملک سے فرار ہوا تھا۔عوامی مسلم

لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ آل شریف اسمبلی سے نکل کر سڑکوں پر این آر او مانگ رہا ہے۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ کرپشن اور لوٹ مار کرنے والے اگر سڑکوں پر دھکے کھانے لگیں تو سمجھو زوال آچکا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close