پی ڈی ایم واقعی دشمن ملک کے بیانئے پر چل پڑی، کوئٹہ جلسے میں آزاد بلوچستان ریاست کا مطالبہ کر دیا گیا

کوئٹہ (پی این آئی) جمعیت علماء پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور پی ڈی ایم رہنما شاہ اویس نورانی نے آزاد بلوچستان کا مطالبہ کردیا۔پی ڈی ایم کے کوئٹہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شاہ اویس نورانی نے کہا کہ پی ڈی ایم تحریک کا آغاز کرنے کی وجہ یہ ہے کہ چور، ڈاکو، لٹیرے اور غاصبوں سے عوام کو نجات دلائی

جائے ، ہم چاہتے ہیں کہ بلوچستان ایک آزاد ریاست ہو۔انہوں نے کہا کہ احتساب کے نام پرانتقام لینا چاہتے ہو تو پھر احتساب کاعمل وہاں سے شروع کرو جب قائد کی گاڑی سے پیٹرول ختم ہوا تھا، اگر احتساب کرنا ہے توجنرل ضیاء اورمشرف بگھوڑے کا کرو، اگر احتساب کےعمل کا نام مولانا فضل الرحمان ،آصف زرداری، میاں نوازشریف ہے تو ہم اس احتساب کےعمل کو جوتی کی نوک پر رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا عمران خان کہتا ہے برطانیہ کے وزیراعظم کے پاس جاکر کہوں گا نوازشریف کو لینے آیا ہوں، اوہ بھائی پہلے بورس جانسن سے تو پوچھ لو کیا وہ تم سے ملنا بھی چاہتا ہے؟شاہ اویس نورانی کا کہنا تھا کہ عوام کا الیکشن چوری کرنے اور ڈاکہ ڈالنے والوں کا تعاقب کرنا ہے، پی ڈی ایم کا مقصد بندوق کی نوک پر کیے گئے فیصلوں کو اب بیلٹ کے ذریعے کروانا ہے، سویلین بالادستی قائم کرنی ہے، آج مسلط کردہ لوگوں کو منصب سے اتار کر عوام کے درمیان چھوڑنا ہے تاکہ عوام خود ان سے حساب لے سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں