عدالت نے وزیراعظم عمران خان کو’ صادق اور امین‘ اور نوازشریف کو عدالت نے’ مجرم‘ قراردیا

اسلام آباد(پی این آئی)معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل نے کہا ہے کہ عدالت نے وزیراعظم عمران خان کو صادق اور امین اور نوازشریف کو عدالت نے مجرم قراردیا۔ اویس نورانی نے ریاست توڑنے کی بات کی ، ریاست حرکت میں آئے گی۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈکٹر شہبازگل نے کہا ہے

کہ وزیراعظم عمران خان پہلے ہی عدالت میں منی ٹریل دے چکے ہیں جس پر عدالت نے انہیں صادق اور امین قراردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کوعدالت نے مجرم قراردیا،پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے بیانیے کے پیچھے ملک کے دشمن کھڑے ہیں۔معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل کا مزید کہنا تھاکہ آج کوئٹہ جلسہ میں بڑی کلیئر لائن کراس کی گئی، اویس نورانی نے ریاست توڑنے کی بات کی ، قانون حرکت میں آئے گا، ہم کسی کو ایسا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close