کونسے 6وزرا مریم نواز اور بلاول زرداری کو لیڈر بنارہے ہیں؟سینئر صحافی کے دعوے نے سیاسی حلقو ں میں ہلچل مچا دی

لاہور (پی این آئی) صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ 6 حکومتی وزرا مریم اور بلاول کو لیڈر بنا رہے ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے کہا کہ نااہل حکومتی ترجمانوں کی ٹیم نے پی ڈی ایم کو اصل تحریک بنایا ہے، 6 وزیر تباہ کر رہے ہیں، 6 وزیر مریم اور بلاول کو ہیرو اور

لیڈر بنا رہے ہیں، وہ ایک بار آتے ہیں اور یہ پورا دن لگے رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ایک ایجنڈے پر ہے ہی نہیں، مولانا فضل الرحمان محرومی کا شکار ہیں کیونکہ انہیں سیٹ نہیں ملی۔ مریم کی تقریر سن رہا تھا کہ نواز شریف اور مریم ہی پاکستان کی نجات ہیں، جب بلاول کی بات سنی تو لگا کہ دنیا میں صرف آصف علی زرداری اچھے ہیں، دونوں اپنا اپنا منجن بیچ رہے تھے۔عارف حمید بھٹی کے مطابق ان میں اتنی جرات نہیں ہے کہ قوم کے سامنے سچ بول سکیں، جب خود سچ نہیں بول سکتے تو صحافی کو قربانی کا بکرا کیوں بنا رہے ہیں؟ بلاول نے کیوں نہیں بتایا کہ آئی جی کو کس نے اغوا کیا؟ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پیپلز پارٹی کے این آر او دینے والے لوگوں سے رابطے ہیں، بلاول زیادہ دیر تک نہیں چلے گا، انہوں نے ان کو ٹارگٹ نہیں کیا جنہیں مریم نے نشانہ بنایا، جب ان کا کام ہوجائے گا تو بلاول علیحدہ ہوجائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close