اسلام آباد (پی این آئی)بیگم صفدراعوان کا ”ووٹ کو عزت دو” کا نعرہ دراصل ”مجھے لندن جانے دو” کی دہائی ہے: فیاض الحسن چوہان، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے کوئٹہ جلسے کے بارے میں اپنے خیالات کے اظہار میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی سیاسی لکی ایرانی
سرکس کی ناکامی کی ہیٹ ٹرک ہو گئی۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ غیر متحدہ اپوزیشن کی پی ڈی ایم ”بھان متی کا کنبہ” کی عملی تصویر ہے جس میں اختلاف کا یہ عالم ہے کہ بلاول زرداری نے کوئٹہ جلسے سے زیادہ گلگت بلتستان الیکشن کو اہمیت دی۔ انہوں نے کہا کہ بلاول زرداری اپنی سیاست کو بیگم صفدر اعوان اور نواز شریف سے دور رکھ کر عقلمندی کا ثبوت دے رہے ہیں۔کراچی جلسے میں نواز شریف کی تقریر نشر نہ کرنا اور کوئٹہ جلسے سے غیر حاضری بلاول زرداری کی سیاسی سمجھداری ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ بیگم صفدراعوان کا ”ووٹ کو عزت دو” کا نعرہ دراصل ”مجھے لندن جانے دو” کی دہائی ہے۔ انہوں نے برملا کہا کہ اپوزیشن چاہے کے ٹو پر چڑھے یا برج خلیفہ پر، این آر او اور کرپشن پر رعایت نہیں ملے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں