بھارت اپوزیشن کی تعریفیں کررہا ہے۔ کیا وجہ ہے کہ بھارت نوازشریف سے محبت کررہا ہے؟ مراد سعید نے سوال اٹھا دیا

اسلام آباد (پی این آئی)بھارت اپوزیشن کی تعریفیں کررہا ہے۔ کیا وجہ ہے کہ بھارت نوازشریف سے محبت کررہا ہے؟ مراد سعید نے سوال اٹھا دیا، وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بہت بڑی جنگ شروع کردی ہے اور میں اس جنگ میں شامل مہروں کو بتانا چاہتا ہوں کہ

پاکستان ہے تو آپ ہیں۔پریس کانفرنس کے دوران مراد سعید کا کہنا تھا کہ عالمی فورمز پر ختم نبوت ﷺکی بات کرنے پران کے پسینے چھوٹ جاتے ہیں۔ ہم نے پاکستان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا۔ اب بھارت پاکستان میں بالواسطہ فساد پھیلانا چاہتا ہے۔وزیر کا کہنا تھا کہ ناموس رسالت ﷺپر ہماری جان بھی قربان۔ عمران خان نے پہلی بار ختم نبوت ﷺکا مقدمہ عالمی فورم پر لڑا۔انہوں نے کہا کہ ہم فرانسیسی صدر کے الفاظ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ اظہار رائے کے نام پر مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے جہاد شروع کیا۔ اس جنگ میں بھارت اور اسرائیل کا بڑا کردار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا وزیراعظم عمران خان کےخلاف مہم چلا رہا ہے اور اس مہم پر بھارت میں جشن منایا جا رہا ہے۔مراد سعید نے کہا مختلف کلپس بتارہے ہیں کہ بھارت پاکستان میں کیسے فساد پھیلانا چاہتا ہے۔ کیا وجہ ہے بھارت اپوزیشن کی تعریفیں کررہا ہے۔ کیا وجہ ہے کہ بھارت نوازشریف سے محبت کررہا ہے؟مسئلہ کشمیر پر ایک سال میں 3بار بحث ہوئی۔ عمران خان مودی کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے لائے۔ کشمیریوں پر مظالم ڈھانے والا بھارت یکدم بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا ہے۔وزیر مواصلات نے کہا کہ پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے کا خواب دیکھنے والے پچھتا رہے ہیں جبکہ پاکستان پر حملہ آور ہونے والوں کو بھی منہ کی کھانی پڑی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close