کوئٹہ (پی این آئی)، بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک کی ساری جمہوری جماعتیں نہ صرف اسٹیج پرہیں بلکہ ایک پیج پرہیں،باقی سب کوبھی اب اس پیج پرآناپڑےگاورنہ سب کوگھر جاناپڑےگا،یہ تباہی ہے، تبدلی نہیں۔بلاول بھٹوزرداری نے کوئٹہ میں جلسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشرف کے دور بعد ہم آمروں کے ظلم کو
کپمنسیٹ کرتےرہے،ملک کےلوگوں کودوسرےملک میں بیچا گیاہے،،جس شخص نےاپنے ہوائی جہازوں کوبھیج کراکبربگٹی کوشہید کیاتھا،آج تک کوئی اس کاحساب نہ لےسکا۔اس سےبڑی کوئی کرپشن اورغداری نہیں ہوسکتی۔بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی پی ڈی ایم سے پیچھے نہیں ہٹےگی،ہم آگے دو قدم بڑھ سکتے ہیں ، لیکن پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام بولنے اور سانس لینے کی اجازت چاہتے ہیں،یہ کس قسم کی آزادی ہےنا عوام آزاد، نا سیاست آزاد، لاپتا افراد کے معاملے کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنا پڑے گا،یہ مارتےبھی ہیں اوررونےبھی نہیں دیتے۔اگر یہ ظلم چلتارہاتومیرانہیں خیال کہ ملک یہ برداشت کرسکےگا۔بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ تاریخ میں سب سےزیادہ منہگائی اورغربت ،یہ ہےعمران اوراس کےسہولت کاروں کی تبدیلی۔بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ ہم نے انتظامی اورمعاشی اصلاحات کیں ہم نے اٹھارویں ترمیم میں خود مختاری کا وعدہ پورا کیا، ہم نے بلوچستان کے این ایف سی ایوارڈ کوپروٹیکشن دی۔،بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ عوام اپنی زمین اور وسائل کا مالک ہونے کی آزادی چاہتے ہیں، عوام کوئٹہ،کراچی یاگوجرانوالہ کےہوں،عوام اپنی آزادی اورجمہوریت چاہتےہیں۔بلاول نے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں نے حقوق کیلیے اپنا خون دیا ہے،بلوچستان کے لوگ بہادر ہیں، اپنے حقوق لینا جانتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں