پی ڈی ایم نے لاہور میں جلسے کی تاریخ کا اعلان کر دیا، چینی، آٹا، بجلی اور گیس چوروں کا وقت پورا ہو گیا، ن لیگی لیڈر کا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی)پی ڈی ایم نے لاہور میں جلسے کی تاریخ کاا علان کر دیا، چینی، آٹا، بجلی اور گیس چوروں کا وقت پورا ہوگیا، ن لیگی لیڈر کا اعلان، پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ( پی ڈی ایم) نے13 دسمبر2020 کولاہور میں جلسہ کرنے کا اعلان کردیا۔مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق کا کہنا ہے کہ دسمبر کا مہینہ فیصلہ

کن ہو گا۔ وہ وقت دور نہیں جب اس حکومت سے نجات ملے گی۔ایازصادق نے کہا کہ موجودہ حالات عوام کے سامنے ہیں۔ حکومت کے خلاف تمام سیاسی جماعتیں ایک ہوگئی ہیں۔چینی، آٹا، بجلی اور گیس چوروں کا وقت پورا ہوگیا۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کو جلد اس حکومت سے نجات ملے گی۔ حکومت کا وقت پورا ہونے والا ہے تیاری کرلیں۔انہوں نے کہا کہ 13دسمبر کو لاہور میں پی ڈی ایم کا تاریخی جلسہ ہوگا۔ دسمبر فیصلے کا مہینہ ہوگا اور عوامی امنگوں کے مطابق فیصلہ ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close