عمران خان سے استعفیٰ مانگ لیا گیا، قاضی فائزعیسیٰ کیس کا فیصلہ آنے پر سلیکٹڈ مستعفی ہونا بنتا ہے، مریم نواز

کوئٹہ(پی این آئی)عمران خان سے استعفیٰ مانگ لیا گیا، قاضی فائزعیسیٰ کیس کا فیصلہ آنے پر سلیکٹڈ مستعفی ہونا بنتا ہے، مریم نواز، مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو لاپتہ کرکے اللہ کے قہر کو آواز دی جارہی ہے، یہاں راتوں رات پارٹی بناکرایک بچے کو جنم دے کر اسے

وزیراعلیٰ بنادیا جاتا ہے، قاضی فائز عیسیٰ کیس کا فیصلہ آنے پر سلیکٹڈ اوراس کے سلیکٹرز کو کہتے ہیں کہ اس تاریخی ناکامی پر تم سب لوگوں کو استعفیٰ دینا چاہیے۔مریم نواز مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نوازنے کہا کہ قائد اعظم نےکہا تھا کہ حلف کی پاسداری کرو،آئین کااحترام کرو،اب عوام کی حاکمیت کا سورج طلوع ہونے کوہے،عمران خان اوراس کےسیلکٹرزکوکہتےہیں کہ تاریخی ناکامی پراستعفا دینا چاہیے۔ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں پی ڈی ایم کے جلسے سے مریم نوازنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیا عوامی نمائندوں کوپالیسیاں بنانے دی گئیں،کیا قائد اعظم کی تلقین پرعمل ہوا؟،کیا سیاست میں مداخلت بند ہوئی ؟ کیا آئین کا احترا م کیا گیا؟۔سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کے فیصلے کے حوالے سےمریم نواز نے کہا کہ قاضی فائز عیسیٰ کیلیے سب نے آواز اٹھائی، سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ریفرنس بدنیتی پر مبنی تھا، بدنیتی کرنے والے سلیکٹڈ عمران خان اور اس کے سلیکٹرز کو کہتے ہیں کہ اس تاریخی ناکامی پر تم سب لوگوں کو استعفیٰ دینا چاہیے۔ سپریم کورٹ سے درخواست ہے کہ جس طرح آزاد عدلیہ پر حملے کو روکا ہے، اسی طرح شفاف کردار کے حامل جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو بھی انصاف دیجیے۔مریم نواز نے کہا کہ بلوچستان اس حال میں ہےتواس کی ایک ہی وجہ ہےکہ آپ کےووٹ کوعزت نہ ملی،اگر ہم نےآج اس سلسلے کوبند نہ کیاتوآزادی اوروجودخطرے میں پڑجائےگا ۔مریم نواز نے کہا کہ قائد اعظم کی روح دیکھ رہی ہے ان کےتلقین کومٹی میں ملا دیا گیا، عوام کے منتخب نمایندوں کوحکومت کرنے دو،جعلی حکومت مت بنائو۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں سے مسلمانوں کے دل دکھائے گئے جس کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ آج افسوسناک واقعہ پیش آیا، فرانس میں ایک بلڈنگ پر توہین آمیز خاکے لٹکائے گئے ۔ گستاخانہ خاکوں سے ہمارے دل دکھے، مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے جس کی پرزور مذمت کرتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ جس کا ذکر اللہ نے بلند کردیا، اس کی حرمت میں قیامت تک کوئی کمی نہیں آئے گی۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے نوجوانوں کو اٹھا لیا جاتا ہے، کبھی کبھی ان کی مسخ شدہ لاشیں مل جاتی ہیں اور اکثر وہ ہمیشہ کیلئے لاپتہ ہوجاتے ہیں۔ ایک بچی کے تین بھائیوں کو اٹھالیا گیا ، تین سال سے ان کا کچھ پتہ نہیں ہے، مجھے جیل میں ڈالا ، میری ماں مر گئی، میرے باپ کو آپ نے 2 بار جیل میں ڈالا تو میری آنکھ میں آنسو نہیں آئے لیکن جب میں نے اس بچی کی بات سنی تو میری آنکھ میں آنسو آگئےانہوں نے کہا کہ شرم کرو، خدا کا خوف کرو، تمہارے بھی بچے ہیں۔ بچے مرجائیں کوئی تو سکون آجاتا ہے، لیکن جب کچھ پتہ ہی نہ ہو تو سوچو ان ماں باپ ، بہن بھائیوں پرکیا گزرتی ہوگی، اللہ کے قہر کو آواز نہ دو، اللہ کا واسطہ ہے کہ ہوش کے ناخن لو، اپنے لوگوں سے سوتیلے جیسا سلوک نہ کرو۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام کو اپنے نمائندے چننے کا کوئی حق نہیں ہے، راتوں رات باپ یا ماں کے نام پر ایک پارٹی بنتی ہے جو ایک بچے کو جنم دیتی ہے اور اگلے ہی دن اس بچے کو وزیر اعلیٰ کی کرسی پر بٹھادیا جاتا ہے۔ جب انہوں نے میرا دروازہ توڑا تو ڈاکٹر شازیہ کا واقعہ یاد آگیا، کیا ہمارا کلچر یہ ہے کہ بہن ، بیٹیوں کے دروازے توڑ کر راتوں کو ان پر حملے کیے جائیں؟انہوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو، سیاست سے دور ہوجاؤ، آئین کی حدود میں رہو، عوام کے منتخب نمائندوں کو حکومت کرنے دو، ریاست کے اوپر ریاست مت بناؤ، جعلی حکومتیں مت بناؤ، عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکے مت ڈالو، بلوچستان میں جو حکومتیں بنتی ہیں ان کی ڈوری عوام نہیں کوئی اور ہلاتا ہے، حاکم کے گریبان پر عوام کا نہیں بلکہ کسی اور کا ہاتھ ہوتا ہے۔ اگر ہم نے آج اس سلسلے کو ختم نہ کیا تو ہمارا وجود خطرے میں پڑ جائے گا۔مریم نواز نے کہا کہ جتنی محبت مجھےپنجاب کےعوام سےہےاس سےزیادہ مجھےبلوچستان کےعوام سےہے،مریم نوازامید کرتی ہوں ان طلبا کی اسکالرشپس بحال ہوں گی ،افسوس کی بات ہےحکومت نےبلوچستان کےطلباکیلیےاسکالرشپ کاپروگرام ختم کردیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close