گلگت(پی این آئی)کٹھ پتلی اور عوامی حکومت میں بڑا فرق ہے، میں کٹھ پتلی نہیں جو کسی کے اشارے پر چلوں، بلاول کی عمران خان پر بڑی چوٹ، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ میں کٹھ پتلی نہیں کہ کسی کے اشارے پرچلوں،کٹھ پتلی اورعوامی حکومت میں بڑا فرق ہوتا ہے۔گلگت بلتستان کے
ضلع شگر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میں عوام کے ووٹ سے طاقت لیتا ہوں، میں کٹھ پتلی نہیں اورنہ ہی کسی کے اشارے پر چلتا ہوں۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کا مطالبہ پیپلزپارٹی کا منشور ہے، ہم نے کسی ایمپائر سے مل کر منشور نہیں بنایا، منشور میں وعدہ ہےکہ گلگت بلتستان کے نمائندے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں بٹھائیں گے اور وعدہ ہے کہ گلگت بلتستان کو صوبہ بنا کررہیں گے، مجھے امید ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کسی راجہ کو جیتنے نہیں دیں گے۔چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ تحریک انصاف کے تمام وعدے جھوٹے ہیں، گلگت بلتستان کےعوام کو ان کا حق کیوں نہیں دیا جارہا؟ ہم نے اس سلیکٹڈ سے عوام کو بچانا ہے، نوجوان بیروزگار ہیں ان کو مزید بیروزگاری میں نہیں دھکیل سکتے، مجھ پر فرض ہے آپ کو آپ کا حق دلاؤں، مخالفین کو ماضی میں کامیاب ہونے دیا نہ آج ہونے دیں گے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو اکیلا نہیں چھوڑوں گا۔ جمہوریت کی بحالی کی تحریک پی ڈی ایم چل رہی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں