بی آر ٹی بس 38 روز کے وقفے کے بعد چلی تو پھرایک بار پھر خراب ہو گئی ، ترجمان بی آر ٹی نے معمول کی بات قرار دے دیا

پشاور(این این آئی)بی آر ٹی بس 38 روز آرام کے بعد ایک بار پھر خراب ہو گئی ، جلد ہی ٹھیک کر لیا گیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق بی آر ٹی بس اتوار کی صبح ہی حیات آباد کے قریب خراب ہوئی تاہم جلد ہی اسے ٹھیک کر لیا گیا۔ترجمان بی آر ٹی کے مطابق بس میں کلچ کا معمولی مسئلہ آیا تھا جس کی وجہ سے بس چلنا

بند ہو گئی تاہم بس میں تکنیکی خرابی کو فوری طور پر دور کر لیا گیا۔ترجمان کے مطابق ایسے واقعات گاڑیوں میں ہونا معمول ہے یہ کوئی تشویش کی بات نہیں ہے۔واضح رہے کہ بی آر ٹی بس سروس 38 روز بعد گزشتہ روز ہی بحال کی گئی تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close