پاکستانی ڈرائیورز نے چینی ماہرین سے اورنج ٹرین چلانے کی تربیت حاص کر لی، ٹرین خود چلائیں گے

لاہور(این این آئی)چین سے آئے ماہرین نے پاکستانی ڈرائیورز کو اورنج لائن ٹرین چلانے کی تربیت دی۔ذرائع کے مطابق ٹرین کی صفائی کا کام لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو سونپا گیا ہے ،بجلی سے چلنے والی ٹرین کو 8 گرڈ اسٹیشن بجلی مہیا کریں گے۔ابتدائی طور پر ٹرین کو 12 گھنٹے کیلئے چلایا جائیگا جبکہ مستقبل میں

ٹرین کا اذپریشن ٹائم 16 گھنٹے تک بڑھانے کا منصوبہ ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے 6 ماہ بعد نئے کرایہ کا جائزہ لیا جائیگا اس کے علاوہ ٹرین کے تمام راستوں پر اور ٹرین کے اندر کیمرے نصب ہیں۔اورنج لائن ٹرین کی افتتاحی تقریب میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ بھی شریک ہوں گے، ان کے علاوہ چینی سفیر کو بھی اورنج ٹرین کی افتتاحی تقریب میں مدعو کیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close