میٹروٹرین کو بلا تعطل بجلی فراہمی کے انتظامات تاحال نامکمل ہونے کا انکشاف، انتظامیہ کی نااہلی ثابت ہو نے لگی

لاہور( این این آئی)اورنج لائن میٹروٹرین کو سٹڈی رپورٹ کے مطابق بلا تعطل بجلی فراہمی کے انتظامات تاحا ل نامکمل ہونے کا انکشاف ہوا ہے ،ٹرین کے آپریشنل ہونے تک 8میں سے 6سرکٹ سے بجلی فراہمی کے انتظامات ہو سکے ہیں ۔ نجی ٹی وی کے مطابق ٹرین کو چلانے کے لئے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے آٹھ

سرکٹ سے بجلی فراہم کرنا تھی تاہم آپریشنل ہونے تک چھ سرکٹ سے بجلی فراہم کے انتظامات کئے گئے ہیںاوردو سرکٹ سے بجلی سپلائی کرنے کا منصوبہ تاحال التواء کا شکار ہے ۔اورنج لائن میٹرو ٹرین کو بجلی دینے کے لئے سنگھ پورہ اور سکیم موڑ ملتان روڈ پر دو گرڈ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جنہیں آٹھ 8سرکٹ سے بجلی دی جانی تھی ۔ شالیمار میں 4کی بجائے 2سرکٹ سے بجلی فراہم کی جائے گی ، فتح گڑھ اور شالا مار گرڈ اسٹیشنز سے اورنج لائن میٹرو ٹرین کو بجلی دی جائے گی،بند روڈ اور سید پور گرڈ اسٹیشن سے دو ، دو سرکٹ نکال کر بجلی دی گئی ہے ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close