کوئٹہ(پی این آئی)چور دروازے کی عادی نہیںِ حکومت سے بات کرنا گناہ سمجھتی ہوں، مریم نواز نے واضح کر دیا، پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ حکومت سے بات کرنا گناہ سمجھتی ہوں، چور دروازے کی عادی نہیں ہوں، یہ حکومت جمہوری طریقے سے ہی گرے گی۔ ہماری تحریک
سے مارشل لاء لگنے کا امکان نہیں۔کوئٹہ میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر کا کہنا تھا کہ ریاست کا فرض ہے ناراض لوگوں کو سنیں، ناراض لوگوں کو قومی دھارے میں لے کر چلنے سے ملک مستحکم ہوگا۔بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب چیزیں غلط ہونگی تو آوازیں اٹھیں گی۔ حقیقی سیاسی جماعتیں عوامی ردعمل کے خلاف نہیں جائیں گی۔ بلاول بھٹو کے کوئٹہ آنے کے حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتی۔سینئر نائب لیگی صدر کا کہنا تھا کہ ہم انتظار کیا کہ یہ لوگ حکومت کیسے کرتے ہیں مگر یہ ناکام ہوئے۔ اب لوگوں کو پتہ چلا کہ مافیا کیا ہوتا ہے۔ اب اس حکومت کا عوام کے سامنے ٹھہرنا مشکل ہے۔ کٹھ پتلی حکومت سے بات گناہ سمجھتی ہوں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ چور دروازے کی عادی نہیں ہوں، یہ حکومت جمہوری طریقے سے ہی گرے گی۔ جنہوں نے بلوچستان میں ماں باپ پارٹی بنائی انہیں حساب دینا ہوگا۔ اسمبلیوں میں اگر استعفے دیدئے تو حکومت کام تمام ہو جائے گا۔ ہماری تحریک سے مارشل لاء لگنے کا کوئی امکان نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے کو سڑکوں پر گھسیٹنے کی باتیں ماضی کا حصہ ہیں۔ آزمائے ہوئے لوگ مارشل لاء نہیں لگا سکتے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں