پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد کتنی ہو گئی؟ مزید کتنے افراد جان سے گئے؟

اسلام آباد (پی این آئی) عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید9 افراد دم توڑ گئے ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد6ہزار736ہوگئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں میں کورونا کے832 نئے کیسزرپورٹ ہوئے اور مجموعی تعداد 3 لاکھ27 ہزار895 تک پہنچ گئی ہے۔پاکستان

میں3 لاکھ10ہزار491 کورونا مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور ایکٹو کیسز کی تعداد10 ہزار668ہے۔کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 335 اور سندھ میں 2 ہزار 598 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 269، اسلام آباد میں 210، بلوچستان میں 148، ‏گلگت بلتستان میں 90 اور آزاد کشمیر میں 86 ہو گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close