ملک میں کوئی آ رہا ہے، نہ جا رہا ہے، صرف 15 جنوری سے پہلے نواز شریف واپس آ رہا ہے، بڑے وزیر نے بڑی بات بتا دی

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہاہے کہ ملک میں کوئی آرہا ہے نہ جار رہا ہے صرف 15 جنوری سے پہلے نواز شریف آئیں گے۔پریس کانفرنس کے دوران وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کو اپوزیشن کو جیلوں میں ڈالنے

کا شوق نہیں ہے۔ پاکستان میں بہت لوگ جیلوں میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے کیونکہ پی ڈی ایم معاملات کو سڑکوں پر حل کرنے کی خواہاں ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اگر یہ اب معاملات کو مذاکرات سے حل نہیں کریں گے تو پھر تھک کر ہی آئیں گے، سیاسی ڈرامے کرپشن کے بچاؤ کے لیے کیے جارہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک کا مقصد این آر او لینا ہے۔وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا صحافی کے اغوا کی کسی سرگرمی میں حکومت کا ہاتھ ہو۔انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے فلمی صنعت کو نقصان پہنچا، ہم نے فیصل آباد میں میڈیکل سٹی بنائی۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم میڈیکل صنعت میں خود کفیل ہونے کی کوشش کررہے ہیں، طبی آلات پہلے ادھر نہیں بنتے تھے اب ہم نے نئی صنعتیں بنائی ہیں، ہمیں ڈیجیٹل اور بائیو ٹیکنالوجیز کی طرف جانا ہو گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈرونز کی پالیسی کی وزیراعظم عمران خان منظوری دیں گے، نئی پالیسی سے ڈرونز کی ایکسپورٹ اور مینوفیکچرنگ اجازت مل جائے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close