کس شہر میں پی ڈی ایم جلسےکے بعد حکومت کا خاتمہ ہو جائیگا؟ بڑا دعویٰ کر دیا گیا

بہاولپور(پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے نریندر مودی نے کشمیر کو ہڑپ لیا،پی ڈی ایم کےدو جلسوں کےبعدہی حکومت کے اوسان خطا ہوگئے،کوئٹہ میں جلسے سے روکنے کیلئے ڈبل سواری پر پابندی لگائی گئی، لاہورمیں پی ڈی ایم کے جلسے

کے بعد حکومت نہیں رہے گی۔نجی ٹی وی کے مطابق لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کے دوسال میں مہنگائی عروج پر ہے، ملک میں مہنگائی کاطوفان حکومتی نالائقیوں کے باعث ہوا, معیشت کمزور ہونے سے خارجہ پالیسی کمزور ہوگئی ہے،حکومت نے ملک کو ہرشعبے میں کھوکھلا کردیا،حکومت کی ناکامی اور نالائقی کا بوجھ پاکستان برداشت نہیں کرسکتا۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اپنے دوستوں کو نوازنے میں مصروف ہیں، انہوں نے گندم سمگل کرائی،ماضی میں دوسرے ممالک سی پیک میں شریک ہونا چاہتے تھے, معیشت کمزورہونے سے خارجہ پالیسی کمزورہوگئی،غلط حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے مودی نے کشمیرکو ہڑپ لیا۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے دوجلسوں کے بعد ہی حکومت کے اوسان خطا ہوگئے ہیں،ن لیگ نے جنوبی پنجاب میں تمام منصوبے تکمیل تک پہنچائے لیکن موجودہ حکومت نے ملک کو تباہی کے دہانے پر دھکیل دیا، گزشتہ دو سال کی مہنگائی 71سال کی مہنگائی کے برابر ہے، ملک میں نئے الیکشن کی راہ ہموار کیے بغیر گزار نہیں، لاہورمیں پی ڈی ایم کے جلسے کے بعد حکومت نہیں رہے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں