وزیراعظم عمران خان کے دیرینہ ساتھی اور ناراض پی ٹی آئی رہنما کو سیاسی جماعتوں نے شمولیت کی پیشکش کر دی لیکن انہوں نے کیا جواب دیا؟

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان کے خیبر پختونخوا میں دیرینہ ساتھی اور رکن اسمبلی عاطف خان سے بڑی سیاسی جماعتوں نے رابطے شروع کردیئے ،رکن اسمبلی کو پرکشش عہدوں کی پیشکش بھی کر دی، عاطف خان نے رابطوں کی تصدیق کردی۔نجی ٹی وی کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں تحریک

انصاف کے موجود رکن اسمبلی اورسابق سینئر صوبائی وزیر سیاحت عاطف خان سے بڑی سیاسی جماعتوں نے رابطے شروع کردیئے ،عاطف خان کوسیاسی جماعتوں کی طرف سے پرکشش عہدے کی پیشکش بھی کردی۔سابق سینئروزیرعاطف خان نے سیاسی جماعتوں کے رابطوں کی تصدیق کی ،ان کا کہنا تھا کہ چند سیاسی جماعتوں نےرابطہ کیا ہے اور مختلف جماعتوں سے آفر ملی ہے۔سابق وزیر سیاحت کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میراگھر ہے،چند لوگ چاہتے ہیں کہ میں اپنا گھرچھوڑدوں،کسی صورت پی ٹی آئی اورعمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close