لاہور(پی این آئی) وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان مشاورت کیلئے تیار مگر این آر او پر بات نہیں کریں گے، جلسے جلسوں سے اگر حکومتیں جاتیں تو پی ٹی آئی نے 126دن تک دھرنا دیا تھا ، وزیراعظم عمران خان کہیں نہیں جارہے۔ تفصیلات کے مطابق پریس کانفرس سے
خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور جمہوری حکومت ایک پیج پر ہے، آرمی چیف نے بلاول کو فون کرکے بڑے پن کا مظاہرہ کیا، 90 فیصد قوم پاک فوج سے پیار کرتی ہے، 10 فیصد لوگ مایوس، شکست خوردہ اور ناکام ہیں، شکست خوردہ لوگوں کی اولادیں غیر ملکی شہریت اور خود اقاموں پرہیں، ٹی ٹی پی کے پاس بھارتی پیسہ ہےوہ سرگرم ہوچکی، پاکستان کی سیاست میں اکھاڑپچھاڑہوسکتی ہے، کیوں کہ اداروں سے تصادم سیاست کو تباہ کردیتی ہے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ سیاست دان پچھتائیں گے ، کیوں کہ سیاست میں مشاورت ختم نہیں ہوتی ، اسی لیے کہتا ہوں پیپلزپارٹی بہتر انداز میں کھیل رہی ہے، ایک ایسا موقع آئے گا کہ پیپلرپارٹی پی ڈی ایم کے ساتھ کچھ معاملات پر متفق نہیں ہوگی۔ دوسری طرف وزیراعظم عمران خاننے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیل اور بھارت کی لابیاں اپوزیشن کیلئے کام کر رہی ہیں ، اسرائیل اور بھارت کی لابیاں امریکا میں ایک ساتھ کام کرتی ہیں، اب یہ لابیاں اپوزیشن کے لیے کام کر رہی ہیں ،اس بات کا واضح ثبوت بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا ہے جو پاکستان میں خانہ جنگی شروع ہونے کے دعوے کر رہا ہے ، بھارتی میڈیا نے یہ دعویٰ بھی کر دیا کہ عمران خان کو وزیراعظم کے عہدے سے برطرف کیا جارہا ہے ، بھارتی میڈیا وازشریف کی قصیدہ گوئی میں مصروف ہے، اسے ہیرو بنا رہا ہے،کیوں کہ اسرائیل چاہتا ہے پاکستان کا حال روس جیسا ہو جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں