وزیراعظم عمران خان 15جنوری تک استعفیٰ دے دیں گے ،بڑا دعویٰ کر دیا گیا

کوئٹہ (پی این آئی) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 15جنوری تک استعفیٰ دے دیں گے ، سیکیورٹی الرٹ کی وجہ سے جلسہ موخر نہیں کرسکتے، حکومت کو اپنا خاتمہ نظر آرہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی طرف

سے 25 اکتوبر کو ہونے والی جلسے میں شرکت کے لیے کوئٹہ پہنچ گئیں۔اس موقع پر سابق وزیراعطم نوازشریف کی صاحبزادی نے کہا کہ کیا جلسہ موخر کرنے سے سیکیورٹی تھریٹ ختم ہوجائے گا ، سیکیورٹی کے انتظامات کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ، کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ ہوا تو حکومت اس کی ذمہ دار ہوگی۔ نائب صدر ن لیگ نے کہا کہ بلوچستان کومسلم لیگ ن کی طرف سے ہمیشہ ترجیح دی گئی ، اسی لیے نوازشریف جب وزیراعظم بنے تو بلوچستان کو ترجیح دی۔؎قبل ازیں پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کے لیے روانگی کے وقت لاہور میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا کہ کراچی واقعہ روز روشن کی طرح عیاں ہے ، اس کی انکوائری کا حق سندھ حکومت کا ہے ، کیپٹن ر صفدر کے واقعے سے حکومت نے بڑی بدنامی کمائی ،میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا چینی اور آٹا مارکیٹ سے غائب ہے اور ان کی توجہ نوازشریف پر ہے ، لوگوں کو سچ بولنے کی سزا دی جارہی ہے، اب این آر او کی ضرورت عمران خان کو ہے کسی اور کو نہیں ، کراچی واقعے سے حکومت کی بدنامی ہوئی، اس واقعہ کی انکوائری کی ضرورت نہیں، کیوں کہ روز روشن کی طرح عیاں ہے ، مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے تصدیق کی کہ سابق وزیراعظم نوازشریف پی ڈی ایم کے زیر اہتمام ہونے والے کوئٹہ جلسے سے خطاب کریں گے ، انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے جلسے کے شرکاسے خطاب کرینگے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close