عوام تھوڑ صبر کریں ، جلد پاکستان دنیا میں ایک طاقتور ملک بنے گا ، پیشنگوئی کر دی گئی

میانوالی (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام تھوڑ صبر کریں ، جلد پاکستان دنیا میں ایک طاقتور ملک بنے گا ، بہت ضروری ہے کہ طاقتور اور کمزور دونوں پر قانون کا یکساں اطلاق ہو ، قانون کی بالادستی کا مطلب کمزور کو اوپر اٹھانا ہے۔ تفصیلت کے مطبق صوبہ پنجاب کے شہر میانوالی میں ایک تقریب

سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنے پر توجہ دی ہے ، کمزور بیچارے جیلوں میں ہیں اور بڑے چور لندن میں ہیں ہم چاہتے ہیں کہ کسی غریب کمزور کے اوپر تھانے میں کسی قسم کا ظلم نہ ہو ، اسی لیے آئی جی پنجاب کو ہدایت کرتا ہوں کہ تھانوں میں غریبوں پر ظلم نہیں ہونا چاہیے ، مغربی ممالک میں قانون کی بالادستی ہے اسی وجہ سے وہاں کے لوگ خوشحال ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارے ملک میں ماضی میں تھانے، کچہری اور پٹواریوں کی سیاست تھی ، جس سے ہماری حکومت لوگوں کو آزاد کرنا چاہتی ہے اور میں چاہتا ہوں جو محنت کرے اس کو اس کا پھل ملے ، کیوں کہ کفر کا نظام چل سکتا ہے لیکن ظلم اور ناانصافی کا نہیں ، جب کہ ریاست مدینہ کا اصول تھا قانون کے سامنے سب برابر تھے۔ انہوں نے کہا کہ جب کوئی بھی میرے ساتھ نہیں تھا تو میانوالی کے لوگ تب بھی میرے ساتھ تھے ، اس وقت جب لوگ کہتے تھے کھلاڑی کیسے سیاست کرے گا تو میانوالی کے لوگ میرے ساتھ کھڑے ہوئے اور تحریک انصاف کو پہلی سیٹ بھی عیسیٰ خیل کے لوگوں نے دلوائی ، اسی بنا پر میں اپنے آبائی علاقے میانوالی کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں ، پانی کا مسئلہ ہمارے علاقے کا سب سے بڑا بنیادی مسئلہ ہے ، حکومت کی طرف سے صرف 2 ، 3 شہروں پر پیسہ لگانے سے کوئی قوم ترقی نہیں کرتی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close