کورونا وائرس کے پھیلائو میں تیزی آنے لگی، شادی ہالز دوبارہ بند کرنے کا امکان

فیصل آباد (پی این آئی) حکومت پنجاب نے کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنیوالے شادی ہالز اور مارکیٹ کیخلاف شکنجہ تیار کرلیا ،باراتیوں کی مخصوص تعداد ، وقت دو گھنٹے سمیت دیگر ہدایات پرعمل نہ کرنیوالے شادی ہالز اور مارکیز کو بند کردیا جائیگا حکومت پنجاب کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت

جاری کرتے ہوئے کہاکہ عام طور پر دیکھنے میں آیا کہ شادی بیاہ کی تقریبات کے دوران لوگ خصوصاً خواتین کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کرتیں ، مہمانوں سے ہاتھ ملانے ، گلے لگنے ، ماسک پہننے ، سماجی فاصلہ رکھنے کو یکسر نظر انداز کیا جارہاہے جسکی وجہ سے کرونا پھیلنے اندیشہ ہے اور اس کے ساتھ ساتھ میرج ہالز میں لوگوں کی بڑی تعداد شادی کی تقریبات میں شریک ہوتی ہے ،جس کے تحت حکومت کی جانب سے ایس او پیز جاری کرتے ہوئے کہاکہ میرج ہالز اور مارکیز کی انتظامیہ شادی کی تقریبات کے دوران کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروائے جس کے مطابق کسی بھی میرج ہال میں نشستوں کی تعداد سے آدھے افراد کی بکنگ کرے جبکہ ان ڈور میں 300اور آئوٹ ڈور میں 500سے زائد افراد شریک نہ ہوں ، کسی بھی شادی کی تقریب کا دورانیہ دو گھنٹے سے زائد نہ ہو ں ، اگر کسی بھی شادی ہال یا مارکی میں کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پائی گئی تو مذکورہ شادی ہال کو بند کردیا جائیگااور مارکی کے بند ہونے کے بعد شادی ہالز مالکان کو پندرہ روز کا وقت دیا جائیگا کہ وہ ان پندرہ دنوں میں ہونیوالی بکنگ پر دولہا ، دلہن کے والدین کو کسی دوسری جگہ یا دیگر شادی ہال میں بکنگ کرواجاسکیں گے اورشادی ہال مالکان بکنگ کروانے والوں کو پوری پے منٹ واپس کرنے کے پابند ہونگے جبکہ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنیوالے شادی ہال مالکان کو بھاری جرمانہ کیا جائیگا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close