نیب کی تاریخ میں سب سے بڑی پِلی بارگین ہونے کا امکان ، کون ایک ارب 29لاکھ روپے سے زائد کی رقم دینے پر رضامند ہو گیا؟

نیب کی تاریخ میں سب سے بڑی پِلی بارگین ہونے کا امکان ، کون ایک ارب 29لاکھ روپے سے زائد کی رقم دینے پر رضامند ہو گیا؟اسلام آباد(پی این آئی)قومی احتساب بیوروکی تاریخ میں سب سے بڑی پِلی بارگین ہونے جارہی ہے اور ملزم لوٹی ہوئی دولت واپس قومی خزانے میں جمع کرانے کے لیے تیار ہوگیا ہے۔میڈ یا

رپورٹس کے مطابق کراچی کی احتساب عدالت میں پاکستان اسٹیٹ آئل میں 23 ارب روپے کی کرپشن کے حوالے سے پی ایس او اور نجی آئل کمپنی بائیکو کے آفیشلز کے خلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی جس میں کامران افتخار لاری اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر نیب کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم کامران افتخار لاری نے پلی بارگین کی درخواست کی ہے اور وہ 1 ارب 29لاکھ روپے سے زائد کی رقم واپس کرنا چاہتاہے، ملزم مذکورہ رقم 3 اقساط میں ادا کرےگا۔احتساب عدالت کو بتایا گیاکہ ملزم نجی کمپنی بائیکو کا ملازم تھا جس نے پی ایس او کے ساتھ معاہدے میں دیگر ملزمان کے ساتھ ملی بھگت سے قومی خزانے کو 23 ارب سے زائد کا نقصان پہنچایا۔عدالت کو بتایا گیا کہ چیئرمین نیب نے بھی ملزم کی پلی بارگین کی درخواست پر دستخط کردیے ہیں جس پر عدالت نے ریفرنس کے ایک ملزم کامران افتخار لاری کی جانب سے پلی بارگین کی درخواست منظور کرتے ہوئے ریفرنس کی مزید سماعت ملتوی کردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close