اسلام آباد (آئی این پی) سیکٹرجی 14 اسلام آباد کے سینکڑوں الاٹیز نے پلاٹوں کے قبضے نہ ملنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے وزیر اعظم ، چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لینے کی اپیل کی اور وفاقی وزیر برائے ہائوسنگ اور ڈی جی فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی سے مطالبہ کیا ان کو جلد سے جلد
پلاٹس کا قبضہ دیا جائے اور دھمکی دی کہ کہ اگر ہمارے مطالبات پورے نہ کئے گئے تو وہ اپنی خاندانوں کے ساتھ پارلیمنٹ ہائوس اور سپریم کورٹ کے سامنے جلد دھرنا دیں گے ۔ہفتہ کو سیکٹرجی 14 اسلام آباد الاٹیز کی بڑی تعداد نے ہفتہ کو نیشنل پریس کلب کے سامنے اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کیا ۔ احتجاجی الاٹیز نے وزیر اعظم ، چیف جسٹس آف پاکستان سے اس کا نوٹس لینے کی اپیل کی جبکہ وفاقی وزیر برائے ہائوسنگ اور ڈی جی فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی سے مطالبہ کیا ان الاٹیز کو جلد سے جلد پلاٹس کا قبضہ دیا جائے جنہیں 16 سال پہلے پلاٹ الاٹ کئے گئے تھے ۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی مقرر کردہ ڈیڈ لائن 16 اکتوبر کو گزر چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیکٹر میں غیر قانونی قابضین بیٹھے ہیں جنہیں سیاسی پشت حاصل ہے ان قابضین سے جگہ واگزار کرائی جائے ۔ مقررین نے کہا کہ سکیٹر میں ترقیاتی کام نہیں ہو رہے اور الاٹیز پریشان ہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سیکٹر کے الاٹیز کے جائز مطالبات پورے کئے جائیں انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات پورے نہ کئے گئے تو وہ اپنی فیملیز کے ساتھ پارلیمنٹ ہائوس اور سپریم کورٹ کے سامنے جلد دھرنا دیں گے ۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں