فیاض الحسن چوہان نے مریم نواز کو جھوٹوں کی آئی جی بیگم صفدر اعوان کہہ دیا،گارڈ کے ذریعے کمرے کے دروازے کا ہینڈل تڑوا گیا

لاہور( این این آئی )صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ جھوٹوں کی آئی جی بیگم صفدر اعوان کے منہ سے بڑے پن کی باتیں سن کر حیرانی ہوئی، بیگم صفدر اعوان کے والد کو پاکستانی عوام نے تین دفعہ وزیراعظم منتخب کر کے بڑا بننے کا موقع دیا،آج وہی نواز شریف چھوٹے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے

ملک سے باہر بیٹھ کر ریاستی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کر رہے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بیگم صفدر اعوان بڑے پن کا مظاہرہ مزار قائد کی بے حرمتی پر معافی مانگ کر بھی کر سکتی تھیں لیکن انہوں نے اپنے والد کی روش اپناتے ہوئے کمال ڈھٹائی کے ساتھ اپنے سیاسی بونے ہونے کا ثبوت دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیگم صفدر اعوان نے صفدر اعوان کی ہوٹل سے گرفتاری پر بھی چھوٹے پن کا ثبوت دیتے ہوئے غلط بیانی کی اور اپنے گارڈ کے ذریعے کمرے کے دروازے کا ہینڈل تڑوا کر پولیس کے زبردستی کمرے میں داخل ہونے کا تاثر دیا۔ فیاض الحسن چوہان نے بتایا کہ ہوٹل کی تمام سی سی ٹی وی فوٹیجز میں پولیس اہلکار عزت و احترام کے ساتھ صفدر اعوان کو لے کر جاتے دیکھے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سوشل میڈیا کوئین کا صفدر اعوان کی گرفتاری کو متنازعہ بنانے کا منصوبہ ناکام ہو گیا۔ ہر جگہ، ہر موقع اور ہر وقت سوشل میڈیا استعمال کرنے والی بیگم صفدر اعوان نے دروازہ توڑنے کی کوئی تصویر یا فوٹیج جاری نہیں کی۔ میڈیا پر جاری ویڈیوز میں صفدر اعوان کو اپنے فوٹوگرافر کو گرفتاری کی ویڈیو وائرل کرنے کا کہتے ہوئے صاف سنا جا سکتا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close