فیصل خان نیازی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت پرا عتماد کااظہار کر دیا

لاہور( این این آئی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں رکن پنجاب اسمبلی فیصل خان نیازی نے ملاقات کی ۔فیصل خان نیازی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی قیادت پرا عتماد کااظہارکیا۔ملاقات میںحلقے کے مسائل، فلاح عامہ کے منصوبوں اور ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے گفتگو کی گئی ۔فیصل خان

نیازی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو اپنے حلقے کے مسائل سے آگاہ کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تجاویز کو نوٹ کیا اور مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ شورمچانے والے پاکستان کی ترقی کے دشمن ہیں۔اپوزیشن جماعتوں کے پاس کرپشن بچانے کے سوا کوئی ایجنڈا نہیں ۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف آج بھی سب سے مقبول جماعت ہے۔انہوںنے کہا کہ اپوزیشن نے پہلے دن سے روڑے اٹکائے اور آج بھی اپوزیشن جماعتیں خوشحالی کے سفر کو روکنا چاہتی ہیں۔اپوزیشن جو مرضی کرلے،کرپٹ عناصر کا احتساب ہوکر رہے گا۔عوامی نمائندوں کی عزت میں کمی نہیں آنے دیں گے۔انہوںنے کہا کہ منتخب نمائندوں کے جائز کام ہر صورت ہوں گے۔میرے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں-فیصل خان نیازی نے کہا کہ آپ کی قیادت اور پالیسیوں پر پورا اعتماد ہے اورآپ کے ساتھ ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close