حیدرآباد(این این آئی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے مسلم لیگ (ن)قائد میاں نوازشریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہاہے کہ نواز شریف کون ہوتے ہیں جو لندن میں بیٹھ کر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سوال کریں، کیپٹن(ر)صفدر کی اپنی جماعت میں کوئی حیثیت نہیں، انہیں گرفتار کرنے کا
کیا فائدہ؟،پی ڈی ایم کے کراچی جلسے میں مقامی لوگ نہیں تھے، اس جلسے سے گھبرانے کی کوئی بات نہیں، کورونا نہ ہو تو پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کراچی میں بڑا جلسہ کر کے دکھائیں۔حیدرآباد میں خطاب اور میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ وہ لندن میں بٹیھ کر آرمی چیف سے پوچھتے ہیں کہ اس بات کا جواب دینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف سزایافتہ قیدی ہیں، آپ اشتہاری ہیں، آپ ڈر کر بیرون ملک فرار ہوئے اور چھپ کر لندن میں بیٹھ گئے ہیں۔انہوں نے کیپٹن (ر)صفدر کے حوالے سے کہا کہ یہ قوم اتنی بے ضمیر نہیں ہوئی کہ دو ٹکے کا سیاسی آدمی قائد اعظم کی قبر پر چھلانگیں لگائے اور نعرے بازی کرے اور قوم اس کو معاف کردے۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ قائد اعظم کی قبر کی بے حرمتی میں شریک ہوئے اور سارا تماشا دیکھا وہ سب قوم سے معافی مانگیں اور عوام انہیں معافی مانگنے پر مجبور کردیں گے۔اسد عمر نے کہا کہ کیپٹن (ر)صفدر کی کوئی سیاسی حیثیت نہیں تھی انہیں گرفتار کرنے کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں