مریم نواز کا دورہ کوئٹہ ق لیگ کو مہنگا پڑ گیا، ق لیگ کے مرکزی لیڈر نے ن لیگ میں شمولیت کر لی

کوئٹہ (آئی این پی )پاکستان مسلم لیگ(ن)کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جب تک ملک میں آئین و قانونی کی حکمرانی نہیں ہوگی تب تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی ، ہماری جنگ سلیکٹڈ وزیراعظم کے ساتھ نہیں بلکہ ان قوتوں کے خلاف ہیں جنہوں نے عوام پر نااہل شخص کو مسلط کیا ہے ۔ ان خیالات کا

اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ق)بلوچستان کے صدر شیخ جعفر خان مندوخیل کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے موقع پر ان کی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر مسلم لیگ (ن)کے صوبائی صدر عبدالقادر بلوچ ، جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ سمیت ن لیگ کے دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ شیخ جعفر خان مندوخیل کی ن لیگ میں شمولیت سے پارٹی بلوچستان میں مزید فعال اور مضبوط ہوگی ۔ بلوچستان کی عوام محب وطن ہیں جنہوں نے ہمیشہ مسلم لیگ (ن) اور نواز شریف کو سپورٹ کیا ہے آج ہمیں خوش ہے کہ نامساعد حالات کے باوجود مسلم لیگ (ن) میں لوگ جوق درجوق شامل ہورہے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close