جیو نیوز کے لاپتہ ہونے والے رپورٹر علی عمران 22 گھنٹے بعد گھر پہنچ گئے، بھائی نے تصدیق کر دی

کراچی(پی این آئی)جیو نیوز کے لاپتہ ہونے والے رپورٹر علی عمران 22 گھنٹے بعد گھر پہنچ گئے، بھائی نے تصدیق کر دی،بھائی کی تصدیق،جسمانی طورپرکوئی نقصان نہیں پہنچا،اہلیہکراچی سے لاپتہ ہونے والے صحافی علی عمران سید گھر پہنچ گئے۔ان کے بھائی نے طالب رضوی نے گھر پہنچنے کی تصدیق کرتے

ہوئے کہا کہ علی عمران ملیر میں والدہ کے گھر پہنچ گئے ہیں۔ان کی اہلیہ نے بتایا کہ علی عمران کا کہنا ہے کہ جسمانی طور پر کوئی نقصان نہیں پہنچایا گیا۔علی عمران 23 اکتوبر کی شام سے لاپتہ تھے اور ان کے اہلکانہ کے مطابق وہ گھر کے نزدیک بیکری سے سامان لینے کیلئے نکلے تھے جبکہ ان کا موبائل فون بھی گھر پر ہی موجود تھا۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وفاقی حکومت نے علی عمران کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close