لوگ خود پاگل ہیں یا ہمیں بے وقوف سمجھتے ہیں، اس ٹبر کے تو کملے بھی مال بناتے ہیں، بڑا دعویٰ کر دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)لوگ خود پاگل ہیں یا ہمیں بے وقوف سمجھتے ہیں، اس ٹبر کے تو کملے بھی مال بناتے ہیں، بڑا دعویٰ کر دیا گیا،معاون خصوصی وزیراعظم شہباز گل نے کہا ہے کہ کچھ لوگ اتنی مہارت سے جھوٹ بولتے ہیں کہ شک کا شائبہ ہونے لگتا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا

کہ یہ لوگ خود پاگل ہیں یا ہمیں بے وقوف سمجھتے ہیں۔ن لیگ کے موجودہ حالات کے ذمے دار مریم نواز، شہباز شریف اور نواز شریف ہیں، اس ٹبر کے تو کملے بھی مال بناتے ہیں۔معاون خصوصی نے کہا کہ انہوں نے تو بیچارے حسن نواز کو بھی پھنسایا۔کیپٹن صفدر کے حوالے بات کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ ان کے اپنے گارڈزہی ان سے ہدایات لے رہے تھے۔ بڑی بات ہوئی کہ دروزاہ توڑاگیا۔شہباز گل کا کہنا تھا کہ انہوں نے بچوں کے داخلے کرانے کے لیے بھی اداروں کو استعمال کیا۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ یہ کبھی کہتے ہیں کہ حکومت نوٹس لے کبھی کہتے ہیں عدالت نوٹس لے، انہیں کہیں پہلے گھر میں فیصلہ کرلیں کہ نوٹس کس کو لینا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close