خوف کی زنجیریں توڑ ڈالی ہیں، ہم نے فرعونیت کو للکارا ہے، نعرہ لگا دیا گیا

کوئٹہ(پی این آئی)خوف کی زنجیریں توڑ ڈالی ہیں، ہم نے فرعونیت کو للکارا ہے، نعرہ لگا دیا گیا۔ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نےکہا ہےکہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی 11 جماعتوں نے خوف کی زنجیریں توڑی ہیں۔شیخ جعفر مندوخیل کی (ن) لیگ میں شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

مریم نواز نے کہا کہ کراچی میں آئی جی کو اغوا کیاگیا اور میرے کمرے پر دھاوا بولاگیا لیکن سندھ حکومت نے کراچی کے واقعے کی سازش کو بے نقاب کیا۔انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ، پولیس اہلکاروں کی عزت ہے اور ہمیں ان کی عزت کا پاس ہے لیکن کراچی واقعے کے بعد سے عمران خان پاکستان کی سیاست اور حکومتی منظر نامے سے غائب ہیں۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ہمیں عوام کے مینڈیٹ کا پاس ہے، عوام کے فیصلے کا احترام بھی کرنا ہے، پی ڈی ایم کی تمام 11جماعتوں نے فرعونیت کو للکارا ہے اور خوف کی زنجیریں توڑی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close