کوئٹہ جلسے میں نواز شریف کا خطاب ہو گا یا نہیں، مریم نواز نے اہم خبر دے دی

لاہور(پی این آئی)کوئٹہ جلسے میں نواز شریف کا خطاب ہو گا یا نہیں، مریم نواز نے اہم خبر دے دی,ماسک نہ پہننے والے سینکڑوں افراد کے خلاف کریک ڈاون، پکڑ دھکڑ شروع ہو گئی، پاکستان مسلم لیگ( ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ کوئٹہ جلسے سے میاں نواز شریف خطا ب کریں گے۔ عمران خان اپنا قد بڑا

کرنے کیلئے نوازشریف کے نام کی رٹ لگاتے ہیں، اب این آر او کی ضرورت عمران خان کو ہے، کراچی واقعہ سے حکومت کی بدنامی ہوئی، ہفتہ کومریم نواز نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا اب پی ڈی ایم کی تحریک میں عوام شامل ہو گئے ہیں،ملک میں مہنگائی بڑھتی جا رہی ہے، چینی اور آٹا مارکیٹ سے غائب ہے، ایک طرف پاکستان میں عوام آٹا اور چینی کو ترس گئے ہیں، دوسری طرف حکومت کی توجہ صرف میاں نواز شریف پر ہے، یہ معاملات زیادہ دیر نہیں چل سکتے،مریم نواز نے کہا کہ این آر او کی عمران خان کو ضرورت ہے، کیپٹن (ر)صفدر واقعے سے حکومت نے بہت بدنامی کمالی ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ سیلیکٹڈ کو معلوم ہونا چاہیے کہ برطانیہ قانون کے تحت چلتا ہے وہاں کوئی ارشد ملک جیسے ججز نہیں ہوتے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں