عثمان بزدار نے دروازے کھول دیئے، بزدار شریف النفس وزیر اعلی ہیں، شفقت فرما تے ہیں، ن لیگی ایم پی اے کی ملاقات کے بعد رائے

لاہور(پی این آئی)عثمان بزدار نے دروازے کھول دیئے، بزدار شریف النفس وزیر اعلی ہیں، شفقت فرما تے ہیں، ن لیگی ایم پی اے کی ملاقات کے بعد رائے،رکن پنجاب اسمبلی جلیل احمد شرقپوری کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار شریف النفس وزیر اعلیٰ ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے رکن پنجاب اسمبلی جلیل احمد

شرقپوری نے ملاقات کی، ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے جلیل احمد شرقپوری کے ساتھ پنجاب اسمبلی میں پیش آئے واقعے کی مذمت کی۔اس دوران جلیل احمد شرقپوری نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو اپنے حلقے کے مسائل سے آگاہ کیا، جس پر وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے میاں جلیل احمد شرقپوری کو اُن کے حلقے کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔عثمان بزدار نے کہا کہ آپ قابل احترام ہیں، پنجاب اسمبلی میں آپ سے ناروا سلوک پر دلی دکھ ہوا، سیاست میں شائستگی کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اراکین کی جانب سے کی گئی حرکت قابل مذمت اور قابل افسوس ہے، اراکین پنجاب اسمبلی میرے دست و باؤز ہیں اُنہیں عزت و احترام دیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ ماضی کے حکمرانوں نے ون مین شو کے ذریعے تمام اختیارات اپنی ذات تک محدود رکھےجبکہ میرے دروازے آپ کے لیے ہر وقت کھلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی جا نب سے قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ پاکستان کے عوام باشعور ہیں اور کرپٹ عناصر کے جھانسے میں کبھی نہیں آئیں گے۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں آگ سے کھیل رہی ہیں۔دوسری جانب میاں جلیل احمد شرقپوری نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ شریف النفس وزیر اعلیٰ ہیں، آپ نے ہمیشہ عزت دی ہے اور ہماری بات سنی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close