بے روزگاری ختم کرنے کا بڑا منصوبہ، 16 لاکھ بےروزگاروں کے لیے قرضے کی فراہمی، 30 ارب کے معاہدے پر دستخط ہو گئے

لاہور(پی این آئی)بے روزگاری ختم کرنے کا بڑا منصوبہ، 16 لاکھ بےروزگاروں کے لیے قرضے کی فراہمی، 30 ارب کے معاہدے پر دستخط ہو گئے،30ارب روپے کی پنجاب روزگار سکیم کے حوالے سے پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن اوربینک آف پنجاب میں معاہدے پر دستخط کیے گئے۔وزیراعلیٰ آفس میں

منعقدہ معاہدے پر دستخط کی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار تھے۔معاہدے پر پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے ایم ڈی جمیل احمد جمیل اوربینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود نے دستخط کیے۔معاہدے کے تحت بینک آف پنجاب،پنجاب روزگار سکیم کے لئے 30ارب روپے سے زائد کی رقم کامیاب درخواست گزاروں کو آسان شرائط قرض کی صورت میں فراہم کرے گا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر کہاکہ پنجاب کی تاریخ کی یہ سب سے بڑی روزگار سکیم ہے۔30 ارب روپے سے زائد کے قرضے آسان شرائط پر دیئے جائیں گے -16 لاکھ سے زائد لوگوں کو رو زگار ملے گا- روزگار سکیم کے ذریعے لاکھوں نوجوان معاشی طورپر خود مختار ہوں گے-پنجاب روز گار سکیم سے فائدہ اٹھا کر ہنر مند نوجوان دوسروں کو بھی روزگار فراہم کرنے کے قابل ہوں گے-انہوں نے کہا کہ نوجوان ہی نہیں بلکہ چھوٹی اوردرمیانے درجے کی صنعتوں کے مالکان بھی اپنے کاروبار کو فروغ دے سکیں گے-کورونا وائر س کے دوران معاشی طورپر مشکلات کا سامنا کرنے والے تاجروں اورکاروباری حضرات اپنے بزنس کو بحال کر سکیں گے اور آگے بڑھائیں گے-پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن اوربینک آف پنجاب کے اشتراک سے ایک لاکھ سے ایک کروڑ روپے تک کے قرضے انتہائی کم شرح سود پر فراہم کیے جائیں گے-قرضے کی واپسی کی شرائط بھی آسان اورقابل قبول ہوں گی-انہوں نے کہا کہ پنجاب روزگار سکیم سے 20سے 50سال تک کے مرد حضرات، خواتین اورخواجہ سراء بھی مستفید ہوسکیں گے -سکیم کے تحت خصوصی افراد کو بھی آسان شرائط پر قرضے دیں گے۔پنجاب روزگار سکیم کے ذریعے ٹیکسٹائل کے 26سب سیکٹرز سمیت23مختلف شعبوں کے 339سب سیکٹرزکیلئے کاروبار،تجارت اورمینوفیکچرنگ کے لئے چھوٹے قرضے دیئے جائیں گے-انہوں نے کہاکہ ان قرضوں سے خاص طورپر کاٹیج انڈسٹری کوفروغ ملے گا-سب سے بڑا سرمایہ ہنر ہے اور ہم ہنر کو سرمایہ کاری میں بدل رہے ہیں -پنجاب روز گار سکیم ایک گیم چینجر ثابت ہو گی-یہ حکومت کا فلیگ شپ پراجیکٹ ہے -وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایاگیا کہ اب تک 9ہزار428افراد نے قرضے کیلئے درخواستیں جمع کرائی ہیں۔6ہزار138درخواستوں کے ساتھ مطلوبہ فیس جمع نہیں کرائی گئی جبکہ3ہزار35درخواستوں کے ساتھ فیس جمع کرائی گئی ہے۔پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن نے 1619درخواستوں کو پراسس کیا ہے۔صوبائی وزراء ہاشم جواں بخت،فیاض الحسن چوہان،صدر بینک آف پنجاب ظفر مسعود،ایڈیشنل چیف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، سیکرٹری خزانہ،سیکرٹری اطلاعات، سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close