کوئٹہ میں پی ڈی ایم کے جلسے کے حوالے سے اہم فیصلہ، انتظامیہ کی درخواست مان لی گئی

کوئٹہ (پی این آئی)کوئٹہ میں پی ڈی ایم کے جلسے کے حوالے سے اہم فیصلہ، انتظامیہ کی درخواست مان لی گئی،اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے 25 اکتوبر کو کوئٹہ میں ہونے والے جلسے کا مقام تبدیل کردیا گیا۔پی ڈی ایم کا کہنا ہے کہ جلسہ ہاکی چوک کے بجائے ایوب اسٹیڈیم میں

ہوگا، اسٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔جے یو آئی (ف) کے مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ یہ کوئٹہ کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close