سندھ میں تحریک انصاف کی حکومت کے قیام کی پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر مملکت علی محمد خان نے دعویٰ کیا ہے کہ سندھ میں تحریک انصاف کی حکومت آنے والی ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ کراچی میں مینڈیٹ ہی تحریک انصاف کا ہے، کراچی توان کے ہاتھ سے گیا سندھ میں بھی تحریک انصاف کی حکومت

آنے والی ہے۔علی محمد خان کا کہنا تھا کہ اس وقت اپوزیشن سے یہ طے نہیں ہوپارہا کہ حکومت کے خلاف جلسہ کرنا ہے یا حکومت کی پالیسیوں کے خلاف، آپ آئین کے مطابق حکومت کے خلاف بیانیہ دے سکتے ہیں لیکن ریاست کے خلاف آپ بیانیہ نہیں دے سکتے، حکومت کے خلاف کرنے اورریاست کے خلاف یہ سب کرنے میں بہت فرق ہوتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close