وزیر اعظم اور صدر کیلئے بڑی شرمندگی کا لمحہ ہے، حامد میر نے کس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا؟

اسلام آباد (پی این آئی) صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کا عدالتی فیصلہ وزیر اعظم اور صدر کیلئے بڑی شرمندگی کا لمحہ ہے۔اپنے ایک ٹویٹ میں حامد میر کا کہنا تھا کہ یہ اس وزیر اعظم اور صدر کیلئے بڑی شرمندگی کا لمحہ ہے جو اعلیٰ عدلیہ کے معزز ججز کو ہراساں کرکے ان کے

ساتھ جنگ شروع کرنے کے ذمہ دار ہیں۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس خارج کردیا ہے، اب وزیر قانون کو فوری طور پر مستعفی ہوجانا چاہیے۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس کو غیر آئینی و غیر قانونی قرار دیتے ہوئے خارج کردیا ہے۔ عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ صدر آئین کے مطابق اختیارات کے استعمال میں ناکام رہے، شہزاد اکبر اور فروغ نسیم جرم کے مرتکب ہوئے، صدارتی ریفرنس بدنیتی پر مبنی تھا، ریفرنس دائر کرنے کا سارا عمل آئین اور قانون کے خلاف تھا، جسٹس فائز عیسیٰ کو لندن کی جائیدادیں بتانے کی کوئی ضرورت نہیں، فائز عیسیٰ کو ریاستی جاسوسی کا نشانہ بنایا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close