سندھ حکومت کو تو ہمارا شکریہ ادا کرناچاہیے ، وزیراعظم عمران خان نے وجہ بھی بتا دی

اسلام آبا د(این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لاہورکا راوی سٹی اور کراچی کا بنڈل آئی لینڈ منصوبہ پاکستان کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ لاہورکا راوی سٹی اور کراچی کا بنڈل آئی لینڈ منصوبہ پاکستان کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا، بنڈل آئی لینڈ سے

چالیس ارب ڈالر کی آمدنی ہوگی، بیرون ملک پاکستانی بنڈل آئی لینڈمیں سرمایہ کاری کریں گے کیونکہ انہیں مجھ پر بھروسہ ہے اور وہ سندھ حکومت پر اعتبار نہیں کرتے۔انہوںنے کہاکہ بنڈل آئی لینڈ کا سب سے زیادہ فائدہ صوبہ سندھ کو ہوگا، سندھ حکومت کو تو ہمارا شکریہ ادا کرناچاہیے کیونکہ ہم نے مل کر کام کرنے کی پیش کش کی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close