اسرائیل پاکستان سے کیوں ڈرتا ہے؟ وزیراعظم عمران خان نے وجہ بتاکر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اسرائیل پاکستان کی فوج سے ڈرتا ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے سوال اٹھایا کہ کیوں اسرائیل پاکستان سے ڈرتا ہے؟ پھر خود ہی اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہیں پاکستان کی فوج کا ڈر ہے، انہیں پتہ ہے کہ پاکستان

کی فوج دنیا کی بہترین فوج ہے، ہم ایک نیوکلیئر طاقت ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ امریکہ میں سب سے تگڑی لابی اسرائیل کی ہے، امریکہ کی مشرق وسطیٰ کے حوالے سے پالیسی کو اسرائیل کنٹرول کرتا ہے، انڈین اور اسرائیلی لابی مل کر پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہی ہیں اور اپوزیشن نے ان کے ساتھ ہاتھ ملالیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انہیں آئی ایس آئی اور آئی بی کی رپورٹس ملتی رہتی ہیں ، انہیں پتہ ہے کہ کون سے بیک ڈور رابطے ہوتے ہیں، کون سے ملک دشمنوں سے ملاقاتیں کی جارہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close