آج حکومت عمران خان کی ہے یا کسی اور کی؟سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا سوال

صوابی(پی این آئی)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان خود بتادیں آج حکومت ان کی ہے یا کسی اور کی؟۔صوابی میں جلسے سے خطاب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جو ہائبرڈ نظام بنایا گیا تھا وہ بھی ناکام ہوگیا، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اقتدار کی جنگ نہيں لڑرہی، ہمارا جھگڑا ان

لوگوں سے ہے جو الیکشن میں دھاندلی کرتے ہیں۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کسی کو حق حاصل نہيں کہ عوام کے فیصلے کی نفی کرسکے، آئين توڑا کیا گيا ہے، ایک صوبے پر حملہ کیا گيا، کوئی بولنے والا نہیں۔احسن اقبال نےکہا کہ جن منصوبوں سے ترقی ہورہی تھی ان منصوبوں پر پانی پھیردیا گیا، عمران نیازی نے آکر سی پیک کو بھی رول بیک کردیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close