پاکستان کے سر سے بلیک لسٹ کی تلوار مکمل طور پر ہٹ گئی، ایف اے ٹی ایف انتظامیہ نے تصدیق کر دی

اسلام آباد(پی این آئی) وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف انتظامیہ نے تصدیق کی ہے پاکستان کے سر سے بلیک لسٹ کی تلوار مکمل طور پر ہٹ چکی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر حماد اظہر کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ میں پاکستان کے حوالے سے بڑی خوشخبری سنائی گئی ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ فیٹف

انتظامیہ نے تصدیق کی ہے پاکستان کے سر سے بلیک لسٹ کی تلوار مکمل طور پر ہٹ چکی ہے۔وفاقی وزیر صنعت وپیداوا ر حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان نے فیٹف ایکشن پلان پر شاندار پیشرفت کی ہے، 27 میں سے 21 نکات پر پاکستان کلیئر ہوچکا، بقیہ 6 کو بھی جزوی طور پر مکمل قرار دیا گیا ہے۔ ایک سال کے اندر پاکستان نے 5 سے 21 نکات تک کامیابی حاصل کی ہے۔موجودہ صورتحال کی کیفیت آئندہ کے تجزیے کیلئے پاکستان کی معاونت پر مرکوز رہی۔ کرونا وبا کے باوجود اس سنگ میل کیلئے شب و روز محنت کرنے والی وفاقی و صوبائی ٹیموں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔واضح رہے کہ صدر ایف اے ٹی ایف کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ پاکستان نے تمام ایکشن پوائنٹس پر واضح پیش رفت دکھائی ہے۔ کل 27 میں سے 21 ایکشن پوائنٹس پر مکمل عمل درآمد کیا ہے، تاہم 6 پوائنٹس پر اب بھی مزید پیش رفت کی ضرورت ہے، اس لیے پاکستان کا نام گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صدر فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے مزید کہا ہے کہ پاکستان فروری 2021تک گرے لسٹ میں رہے گا۔اگلے اجلاس سے پہلے چیک کرینگے کہ پاکستان 6 نکات پر موثر طریقے سے عملدرآمد کر رہا ہے یا نہیں۔ پاکستان میں 27 نکات پر عمل درآمد کی پیشرفت اوراسکی خواہش پائی جاتی ہے۔ حکومت پاکستان نےیقین دہانی کرائی ہے کہ ان پرعملدرآمد کرے گی۔ پاکستان نکات پرعملدرآمد سے متعلق ترقی کررہا ہے۔ جب پاکستان تمام 27نکات پرعمل درآمد یقینی بنالے گا تب ایک ٹیم پاکستان کا دروہ کریگی۔ پاکستان کے دورے کا مقصد زمینی حقائق کا جائزہ لینا ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close