وزیراعظم عمران خان نے حکومتی رہنمائو ں کو اپوزیشن کیخلاف کیا ہدایات جاری کر دیں؟

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت اور ادارے ملکی سالمیت کے لیے ایک پیج پر ہیں، اپوزیشن نے سول ملٹری تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک لوٹنے والوں کے خلاف احتسابی عمل منطقی انجام تک پہنچائیں گے، اپوزیشن کا بیانیہ بھارت کی پاکستان

مخالف مہم کا حصہ ہے۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔وزیراعظم عمران خان نے پارٹی ترجمانوں کو اپوزیشن کے خلاف جارحانہ حکمت عملی اختیار کرنے کی ہدایت کر دی ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے سول ملٹری تعلقات خراب کرنے میں ناکام رہی، حکومت اور ادارے ملکی سالمیت کے لیے ایک پیج پر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے سول ملٹری تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی جس میں وہ ناکام رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close