کروڑوں فرزندان اسلام کیلئے جذباتی مناظر، مسجد الحرام میں تقریبا 7 ماہ بعد نماز جمعہ کی ادائیگی

مکہ مکرمہ (پی این آئی) مسجد الحرام میں تقریبا 7 ماہ بعد نماز جمعہ کی ادائیگی، کروڑوں فرزندان اسلام کیلئے جذباتی مناظر، نمازیوں کے استقبال کیلئے مسجد کے 11 دروازے کھولے گئے۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وبا کے پھیلاو کے بعد سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں واقع مسجد الحرام کو نماز کی ادائیگی

کیلئے بند کر دیا گیا تھا۔مسجد الحرام میں رواں سال محدود پیمانے پر حج کا انعقاد ہوا، جبکہ عمرہ ادائیگی کا سلسلہ بھی کئی ماہ تک بند رہا۔ مسجد الحرام میں تقریباً 6 ماہ تک نماز جمعہ کا اجتماع نہیں ہوا۔ تاہم اب کرونا وائرس خدشات میں کمی آنے کے بعد پہلے عمرہ ادائیگی کی اجازت دی گئی، اور اب آج بروز جمعہ کو 210 دن یعنی تقریباً 7 ماہ کے بعد نماز جمعہ ادا کی گئی۔آج بروز جمعہ کی صبح کو ہی نمازیوں کے استقبال کیلئے 11 دروازےکھول دیے گئے تھے۔نمازیوں کی محدود تعداد نے کرونا ایس او پیز پر مکمل عمل کرتے ہوئے مسجد الحرام میں نماز جمعہ کی ادائیگی کی سعادت حاصل کی۔ معتمرین باب الملك فهد، أجياد، والصفا، والنبی، وبنی شيبة، والمروة، وسلم الأرقم، وجسر المروة، وعبارة النبی کے ذریعے مسجد حرام داخلے کے مجاز تھے جبکہ دوسرے نمازی باقی دروازوں کے ذریعے نماز جمعہ ادائی کے لیے مسجد حرام میں داخل ہوئے۔ مسجد حرام میں آب زم زم کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے۔ نمازیوں اور زائرین کو آب زم زم پیش کرنے کے لیے اضافی تعداد میں عملہ تعینات کیا گیا۔ نماز جمعہ کے دوران مسجد حرام کے مختلف حصوں میں 27500 زمزم کی بوتلیں تقسیم کی گئیں۔

close