3629 کلینک کیوں بند کر دیئے گئے؟

کراچی (این این آئی) انسداد اتائیت ڈائریکٹوریٹ کے تحت سندھ بھر میں جعلی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں اور گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران 102 کلینکس کا معائنہ کیا اور 55مزید کلینکس کو بند کردیاگیا۔ سندھ بھر میں اب تک 3629کلینکس کو سیل کیا جاچکا ہے جبکہ 2027کلینکس کو تنبیہ نوٹس جاری کئے

جاچکے ہیں ۔دوسری جانب اب تک 7199صحت کے مراکز کا معائنہ کیا گیا ہے۔ڈائریکٹوریٹ آف شکایات کو اسپتالوں سے متعلق 150 شکایات وصول ہوئیں ان میں سے 109کو کامیابی سے حل کیا جاچکا ہے، 33شکایات مختلف مراحل میں ہیں اور آٹھ دیگر کو قانونی طریقے سے حل کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب ڈائریکٹوریٹ اف لائسنسنگ اینڈ ایکریڈیشن کو 34مزید اسپتالوں نے رجسٹریشن کیلئے درخواستیں جمع کر وادی ہیں اور ڈائریکٹوریٹ کو اب تک 11200درخواستیں وصول ہوچکی ہیں۔ جبکہ 23مزید صحت کے مراکز کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹس کا اجرا کیا گیا اور صوبے میں اب تک 9820 صحت کے مراکز کی رجسٹریشن مکمل کی جاچکی ہے۔ جبکہ 434صحت کے مراکز کو عارضی لائسنس کا اجرا کیا جاچکا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں