کراچی(آئی این پی ) قومی احتساب بیورو(نیب) نے نیشنل بینک کے سابق صدر سعید احمد کے خلاف ایک اور تحقیقات کا آغاز کردیا، نیب مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے سیکرٹری بورڈآف ڈائریکٹرز کو خط لکھ کر ریکارڈز مانگ لیے۔تفصیلات کے مطابق سعید احمد کے خلاف ایک اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، نیب مشترکہ
تحقیقاتی ٹیم نے سیکرٹری بورڈآف ڈائریکٹرز کو خط لکھ دیا جس میں مختلف امور سے متعلق ریکارڈ مانگا گیا ہے، نیشنل بینک کے سابق صدر کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں اور ترقیاں دینے پر تحقیقات جاری ہیں۔ اس حوالے سے ذرایع کا کہنا ہے کہ سعید احمد نے 2017میں اہم شخصیت کے کہنے پر من پسندافراد کو بھرتی کیا، اوجی تھری کے افسران کو ایس ای وی پی کے عہدے پر ترقی کی تفصیلات طلب کرلی گئیں۔ ذرائع کے مطابق بھرتی افراد کے لیے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی اپروول کے نوٹ بھی طلب کیے گئے ہیں، بھرتی افراد کی لسٹ اور طریقہ کار کی تفصیلات بھی نیب نے منگوائی ہیں۔ نیب نے خط میں سوالات اٹھائے ہیں کہ جن افراد کو بھرتی کیا گیا ان کے لیے کیا پوسٹ کی تشہیر کی گئی؟ بھرتی افراد کو کتنی تنخواہ دینی ہے کیا قوانین رکھا گیا؟۔ سابق صدر سید احمد پر اختیارات سے تجاوز اور سیاسی شخصیات کو فائدہ پہنچانے کا بھی الزام ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں