ایف آئی اے نےنواز شریف کی حاضری کے لیے ڈھنڈورا پیٹنا شروع کر دیا ، ایف آئی اے نے جاتی امرا ء ،ماڈل ٹائون کی رہائشگاہوں پر اشتہار چسپاں کر دئیے

لاہور( این این آئی )سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے کے معاملے پر ایف آئی اے نے جاتی امرا ء اور ماڈل ٹائون کی رہائشگاہوں پر اشتہار چسپاں کر دیئے۔اشتہار لگانے کا حکم اسلام آباد ہائی کورٹ نے دیا تھا،ایف آئی اے نے عدالتی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے نوازشریف کی جاتی امرا ء اور

ماڈل ٹاون رہائشگاہوں پر اشتہار لگائے گئے ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر چوہدری اعجاز نے ٹیم کے ہمراہ اشتہار چسپاں کئے، جاتی امرا ء عملہ کو بھی اشتہار وصول کروایا گیا۔سابق وزیراعظم کی طلبی کا اشتہار چند روز قبل اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر بھی چسپاں کیا گیا تھا، عدالتی احکامات کے تحت العزیزیہ سٹیل ملز اور ایون فیلڈ ریفرنس میں طلبی کے 2 اشتہارات پاکستانی اخبارات میں شائع کروائے گئے تھے جن میں نواز شریف کو 24 نومبر کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close