لاہور( این این آئی)مسلم لیگ(ن) کے قائد محمد نواز شریف نے پارٹی کی نائب صدر اور اپنی صاحبزادی مریم نواز کو حکومت پر مزید دبا بڑھانے اور اپوزیشن قائدین سے رابطوں میں تیزی لانے کی ہدایت کر دی۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے حکومت پر مزید دبا بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اور
اس سلسلہ میں مریم نواز کی نواز شریف سے طویل مشاورت ہوئی جس میں نواز شریف نے مریم نواز کو گلگت بلتستان انتخابات کیلئے انتخابی سرگرمیوں کی نگرانی اورحکومت پر مزید دبا بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رابطے میں نواز شریف کو واپس لانے والے حکومت کے خط کے مندرجات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور 25اکتوبر کوئٹہ کے جلسے کے حوالے سے بھی اہم مشاورت ہوئی۔مریم نواز نے کوئٹہ جلسے میں تقریر کے نکات نواز شریف سے شیئر کئے ۔نوازشریف نے مریم نواز کو پی ڈی ایم جلسوں کیساتھ پارٹی کومتحرک کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے اپوزیشن قائدین سے رابطوں میں تیزی کی بھی ہدایت کی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں