پشاور(آئی این پی ) طویل مدت کی تعمیر کے بعد ستر ارب کی لاگت سے چلنے والی بی آر ٹی بسیں ایک ماہ کی بندش کے بعد ہفتے کے روز سے ایک بار پھر پشاور کی بی آر ٹی روٹس پر فراٹے بھرتی نظر آئیں گی۔ یکے بعد دیگرے کئی بسوں میں آگ لگنے کے باعث بی آر ٹی سروس کو بس بنانے والی کمپنی اور مسافروں
کی حفاظت کے پیش نظر عارضی طور پر معطل کیا گیا تھا۔ مسلسل آگ لگنے کے واقعات کے بعد گزشتہ ایک ماہ سے بند کی جانے والی بی آر ٹی بسوں کو ایک روز قبل ہی کل سے روٹس پر لایا جا رہا ہے شہریوں کی سہولت کے لیئے چین سے درآمد کی جانے والی بسوں میں آگ کے واقعات نے حکومت کو ہلا کر رکھ دیا تھا جس کے بعد چینی ماہرین کی ٹیم کو پشاور طلب کر کے اس کی ضروری مرمت کی گئی جسے گزشتہ روز ٹیسٹ کے طور پر روٹ پر لایا گیا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں